کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر و یوٹیوبر حفصہ خان نے بھی شہیر خان نے محبت کی شادی کرلی اور نجی ٹی وی چینل کے گیم شو سے شروع ہونیوالی دوستی کو محبت اور بالآخر رشتے میں بدل لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال ٹک ٹاکر جوڑی نے نکاح کیا تھا جس کے بعد شادی کی تقریبات جاری ہیں اور اب شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جس کی یادگار تصاویر جوڑی نے اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔