کراچی (شوبز ڈیسک)معروف اداکار فیصل قریشی نے خواتین سے الیکشن تک گھروں میں روز بریانی بنانے کی فرمائش کردی ۔ فیصل قریشی نے لکھا ہے کہ میری پاکستانی ماں اور بہنوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ 8 فروری کو گھر میں ضرور بریانی پکائیں تاکہ آپ کے خاوند، بھائی، بیٹے ایک بریانی کی پلیٹ پر آنے والی نسلوں کا مستقبل دا ئوپر نہ لگائیں۔اس کے ساتھ ہی اداکار نے دونوں ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے اور خاموش پیغام کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔