bilawal bhuto

”نواز شریف معافی نہیں صرف انتقام پر یقین رکھتاہے “بلاول بھٹو کے لیگی قائد پر الزامات

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین بلاول بھٹو نے نواز شریف کو منتقم مزاج شخصیت قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کسی کو معاف نہیں کرتے اور انتقام کی سوچ اپنے اندر چھپائے رکھتے ہیں ،وہ کسی کو معاف کرنے والے نہیں ہیں ،ایک دن کہتے ہیں کہ سب کو معاف کر دیا دوسرے دن کہتا ہے کہ حساب لوں گا ،اب ایسا شخص چوتھی بار پاکستان کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے ،پیپلز پارٹی کا اس بارے خوب تجربہ ہے کہ نواز شریف معاف کرنے والوں میں سے نہیں ہیں ،وقت آنے پر وہ حساب لیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : عائشہ رجب تحریک انصاف کے حق میں دستبردار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں