bilal kamiana

نواز شریف کو سیلیوٹ کرنے والے سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کیخلاف کارروائی کی درخواست

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کو سیلیوٹ کرنے والے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میںدرخواست ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان آمد پر پروٹوکول اور سیلیوٹ کرنے پر سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ کیخلاف کارروائی کی جائے ،نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم اور اشتہاری تھے انہیں کس قانون کے تحت پروٹوکول دیا گیا اور سیلیوٹ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ”نواز شریف معافی نہیں صرف انتقام پر یقین رکھتاہے “بلاول بھٹو کے لیگی قائد پر الزامات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں