اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران حکومت نے جیل میںسائفر کیس ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہ لیتے ہوئے سائفر ٹرائل کے لیے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا۔ ہائی کورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ،سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21 نومبر2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست میں عمران خان ،جج ابو الحسنات ، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نواز شریف 73سالہ بوڑھی سے خوفزدہ ہے،عوام اپنے ووٹ کی حفاظت کریں ،یاسمین راشد