نوشین شاہ ساتھی اداکارہ منال خان کی حمایت میں آگے آگئیں کراچی (شوبز ڈیسک) نوشین شاہ ساتھی اداکارہ منال خان کی حمایت میں آگے آگئیں اور ان کی جسامت بارے نامناسب الفاظ استعمال کرنے والوں کو شٹ اپ کال دیدی۔ تفصیلات کے مطابق منال خان نے چند دن قبل اپنے بھائی کی شادی کے موقع پرشوہر، بہن ایمن خان اور بھائی کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جن پر صارفین نے ان کے زائد وزن پر تنقید کی اور کہاکہ دونوں بہنیں بھینس بن چکی ہیں۔ اب نوشین شاہ نے منال خان کی جسامت پر تنقید کرنے والی خواتین کے لیے لکھا کہ وہ خدا کا خوف کریں، منال خان حال ہی میں ماں بنی ہیں، اس لیے ان کی جسامت تبدیل ہوئی ہے۔