بہاولپور(شوبز ڈیسک) مرحوم عامر لیاقت کی تیسری بیوہ دانیہ شاہ ایک عرصہ بعد منظرعام پر آگئیں۔ انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دانیہ کو لاہور میں ایک فاسٹ فوڈز ریسٹورنٹ پر دیکھا گیاہے جس پر انٹرنیٹ صارفین بھی برس پڑے، اکثر صارفین کا کہنا ہے کہ اسے تو جیل میں ہونا چاہیے تھا۔ فرمان عروب نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”اس دانیہ شاہ کی ہمت بھی کیسے ہوئی لوگوں کو دوبارہ اپنی شکل دکھانے کی؟؟؟“۔ ایک اور لڑکی نے سوال اٹھایاکہ ”لوگ کیسے خوش رہ لیتے ہیں پورے انسان کو کھا کر۔“
![عامر لیاقت کی تیسری بیوہ دانیہ شاہ ایک عرصہ بعد منظرعام پر آگئیں](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/16-940x480.jpg)