پاک ایران کشیدگی کا خاتمہ،علامہ طاہر اشرفی کھل اٹھے، اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ و مذہبی امور اور پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کشیدگی خاتمے کا فیصلہ خطہ کے ممالک اور عوام کے مفاد میں ہے،پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا قدیم ایک مستحسن قدم ہو گا،ہم پاکستان کی حفاظت کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت ہے اور ایک مضبوط قوم اور مضبوط فوج پاکستان رکھتا ہے،جو کچھ ایران کی طرف سے ہوا تھا وہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں تھا،پاکستان چاہتا ہے کہ ایران سمیت تمام پڑوسیوں سے بہتر تعلقات ہوں، ایران کی طرف سے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت قابل قبول نہ تھی،قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے،ہم مسلمان اور پاکستانی ہیں ہمارے فرقے اور قبیلے بعد میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایران میں کارروائی کے دوران مارے جانے والے ایرانی شہری نہیں تھے،یہ بات ایران نے بھی تسلیم کی کہ وہ دہشت گرد تھے،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے، پاکستان کی سلامتی استحکام اور خودمختاری سب سے اہم اور مقدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں