راولپنڈی (ویب ڈیسک) بانی تحریک انصاف عمران خان کا القادر کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ مکالمہ ،عدالت میںقہقہے گونج اٹھے ۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اڈیالہ جیل میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ فرد جرم میں لکھی قانونی اصطلاحات وکیل ہی سمجھا سکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ وکیل کی غیر موجودگی میں چارج قبول نہیں کرتا، ویسے بھی یہ مقدمہ جھوٹ ہے۔صحافی قاضی رضوان کے مطابق عمران خان نے جج محمد بشیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ خلائی مخلوق کرنل صاحب جو دیکھ رہے ہیں وہ کرا رہے ہیں۔جیل اہلکار کے مطابق عمران خان نے عدالت میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے سامنے ہاتھ ہلا کر اونچی آواز میں کہاکہ کرنل صاحب! عمران بول رہا ہوں۔عمران خان کے بیان پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔
یہ بھی پڑھیں : ”واحد سیاستدان ہوں جسے عوام پر یقین ہے،باقی سب تو خلائی مخلوق کی مدد چاہتے ہیں“