ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم ’انشاءاللہ‘ میں کام سے انکار کردیا ہے۔ نامور فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی اپنی میوزیکل فلم ’بیجو باو¿را‘ میں رکاوٹ کے بعد اداکار سے نئی فلم کیلئے بات چیت کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق شاہ رخ نے ابتدائی طور پر فلم اسکرپٹ کو تھوڑا پسند کیا تھا لیکن ا?خری میٹنگ میں انہوں نے فلم کرنے سے انکار کردیا ہے۔اداکار کے مطابق وہ بہت زیادہ رومینٹک فلمیں کرچکے ہیں اور اب وہ فوری طور پر کوئی ایسی فلم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔شاہ رخ خان نے سنجے لیلا بھنسالی کو پیغام دیا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے انہیں ایک منفرد قسم کا اسکرپٹ لانا ہوگا جس سے شائقین بھی مطمئن ہوسکیں۔واضح رہے کہ بھنسالی اب ایک رومینٹک فلم بنانے جارہے ہیں اور اس کی کاسٹ کیلئے انہوں نے فنکاروں سے گفتگو شروع کردی ہے۔