نورافتیحی بھی ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار، رشمیکا منڈانا کی ویڈیو بنانیوالا شخص گرفتار کرلیاگیا

نورافتیحی بھی ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار، رشمیکا منڈانا کی ویڈیو بنانیوالا شخص گرفتار کرلیاگیا

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) رشمیکا منڈانا، کاجول، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سچن ٹنڈولکر کے بعد نورا فتحی بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار ہونے والی بھارتی شخصیت کی فہرست میں شامل ہوگئیں جسے دیکھ کر وہ خود بھی حیران رہ گئیںجبکہ اداکارہ رشمیکا منڈانا کی ڈیپ فیک(جعلی)ویڈیو بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نورافتیحی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو اداکارہ و ڈانسر بھی حیران رہ گئیں اور واضح کیا کہ وہ میں نہیں ہوں۔ نورا فتحی کی ڈیپ فیک ویڈیو کپڑوں کے ایک برانڈ سے متعلق ہے جس میں کسی اور خاتون کی شکل پر ڈانسر کی شکل لگادی گئی۔ ادھر دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے دو ماہ کی کوششوں کے بعد اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے اور اسے وائرل کرنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا،23 سالہ ملزم بھارتی ریاست آندھرا پردیش کا رہائشی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں