bilawal

اشرافیہ کی 1500ارب کی سبسڈی ختم ،اس رقم سے محنت کشوں کو ریلیف دینگے ،بلاول

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پارٹی کا منشور لیکر پورے ملک میں جا رہا ہوں ،دس نکاتی ایجنڈے کی شکل میں عوامی معاشی ایجنڈا پیش کیا ہے ۔
ساہیوال میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے ،پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو اس بحران سے قوم کو نکال سکتی ہے ،تقسیم اور نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا ،مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ،اشرافیہ کو دی جانے والی 1500ارب کی سبسڈی کو ختم کر کے کسانوں اور محنت کشوں کو ریلیف دیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ،ذکا اشرف کی جگہ محسن نقوی نے لے لی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں