ram mandir

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا افتتاح7،ہزار افراد شریک ، اپوزیشن کا شرکت سے انکار

ایودھیا (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہا پسند بھارتی وزیراعظم مودی نے بابری مسجد کی جگہ بنائے گئے رام مندر کا افتتاح کر دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ہندو پنڈتوں، ارکان اسمبلی، کھلاڑیوں اور شوبز شخصیات سمیت 7 ہزار مہمان موجود تھے۔ وزیراعظم مودی نے رام مندر میں 161 فٹ لمبے گلابی ریت کے پتھر کی عبادت گاہ پر ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ‘پران پرتیشتھا’ کے دوران رام للا کی نئی مورتی کی رونمائی کی۔اپنے خطاب میں مودی نے کہا کہ آج کی 22 جنوری صرف ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، میں اس تقریب کا حصہ بننے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، بھگوان رام سے معافی مانگتا ہوں، ہماری محبت اور تپسیا میں کچھ کمی تھی جس کی وجہ سے رام مندر کی دوبارہ تعمیر میں اتنے برس لگ گئے ۔دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت دیگر جماعتوں نے رام مندر کے افتتاح کو مودی کو انتخابات میں ہندو ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ڈراما اور سازش قراردیتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا ۔یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 2019 میں مسلمانوں کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت اور قطر کے درمیان اہم معاہدہ ، معاملات طے پاگئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں