gohar

انتخابی نشان کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا،ووٹ عمران خان کا ہے،جیت ہماری ہو گی،گوہر

بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابی نشان کوئی بھی ہو اس سے فرق نہیں پڑے گا ،ووٹ عمران خان کے نام پر پڑے گا ۔
بونیر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کا خاتمہ کر کے عام آدمی کو سربراہ بنایا ،عمران خان عوام کیلئے سیاست کر رہے ہیں ،ہمارے امیدواروں کیلئے ہر جگہ مسائل پیدا کیے گئے لیکن اس سے ان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی ،آٹھ فروری کو جیت ہماری ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں