اغواء ہونیوالی 6 بہنوں میں سے 5 بازیاب کروالی گئیں، چچا قتل 

اغواء ہونیوالی 6 بہنوں میں سے 5 بازیاب کروالی گئیں، چچا قتل 

ابو جا(فار ن ڈیسک)رواں ماہ کے آغاز میں نائیجیریا میں تاوان کے لیے اغوا کی جانیوالی  پانچ بہنوں اور ان کے والد کو پولیس نے کامیابی سے بازیاب کرا لیا تاہم  ایک بہن اور لڑکیوں کے چچا کو قتل کردیا گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اغواکاروں نے لڑکیوں کے اہل خانہ سے 70ہزار ڈالرز تاوان مانگا تھا تاہم انہوں نے ایک بہن اور لڑکیوں کے چچا کو قتل کردیا،مغویوں کو  شمالی نائیجیریا کے جنگل میں پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں