namunia case

سموگ اور خشک سردی میں نمونیہ کیسز میں اضافہ پنجاب میں مزید 310کیس رپورٹ ،12بچے جاں بحق،

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سموگ اور خشک سردی کے باعث بچوں میں نمونیہ کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا ،مزید 12بچے جان کی بازی ہار گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران نمونیہ کے مزید 310کیس رپورٹ ہوئے ،لاہور میں ایک دن میں 180کیس رپورٹ ہوئے ۔لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1610جبکہ پنجاب میں 8450سے زائد ہو گئی ۔ڈائریکٹر سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں ۔

یہ بھی پڑھیں : دھند میں بس کی رکشے کو ٹکر ،4عورتیں جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں