qasim suri

قاسم سوری انتخابی عذرداری کیس میں طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے انتخابی عذرداری کیس میں سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے پوچھا کہ قاسم سوری سٹے آرڈر لیکر ممبر قومی اسمبلی کیسے بنے ،قاسم سوری کو اپنے دستخط کے ساتھ خود جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ،سٹے آرڈر برقرار رہنے اور کیس مقرر نہ ہونے پر رجسٹرار کو نوٹس جاری کر دیا گیا ،رجسٹرار سپریم کورٹ کو تین ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا گیا ۔چیف جسٹس قاضی فائزنے پوچھا کہ قاسم سوری بتائیں کہ ان کے مقدمے کا فیصلہ 2019سے ابتک کیوں نہیں کیا گیا ،سٹے آرڈر لیکر آئینی بحران پیدا کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ سموگ اور خشک سردی میں نمونیہ کیسز میں اضافہ پنجاب میں مزید 310کیس رپورٹ ،12بچے جاں بحق

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں