terrorist attack

ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ،ایک اہلکار سمیت 3جاں بحق 2زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،ایک اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں نے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا ،حملے میں کوئیک رسپانس فورس کا ایک اہلکار اور دو مزدور جاں بحق ہو گئے ،حملے میں مارے جانے والے مزدور قریب کھیتوں میں کام کر رہے تھے ،جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہو گئے ،حملے میں زخمی دو مزدوروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : شوکت صدیق برطرفی کیس کا فیصلہ محفوظ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں