salman akram

”آزاد نہیں تحریک انصاف کا امیدوار ہوں “سلمان راجہ نے الیکشن کمیشن کو چیلنج کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان اکرم راجہ نے خود کو آزاد امیدوار قرار دینے کا اقدام چیلنج کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار نے لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے انہیں آزاد امیدوار قرار دینے کے اقدام کو چیلنج کر دیا ،سلمان اکرم کی جانب سے درخواست میں الیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ این اے 128سے تحریک انصاف کا امیدوار ہوں جبکہ الیکشن کمیشن نے انہیں آزاد امیدوار ظاہر کیا ہے ،الیکشن کمیشن کا اقدام غیر قانونی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عمران کی 7مقدمات میں عبوری ضمانتیں بحال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں