ذکا اشرف کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

ذکا اشرف کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ ذکا اشرف کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ 19جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔واضح رہے کہ ذکا اشرف نے بطور چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنرز کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا تھا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ قومی کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی 3 یا 6 ماہ کے لیے تعینات نہیں کرنا چاہیے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پچھلے 6 ساڑھے 6 ماہ پاکستان کرکٹ کے لیے اچھے نہیں رہے۔خیال رہے کہ تین دن قبل چیئرمین ذکاء اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بطور چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی اور ممبر بورڈ آف گورنر استعفیٰ دیا۔چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے انتخاب کے لیے عبوری مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ تشکیل دے گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں