hamad azhar

حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ،پی ٹی آئی رہنما فرار میں کامیاب ،2ساتھی گرفتار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پولیس کا جعفریہ کالونی میں چھاپہ،حماد اظہر فرار میں کامیاب ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے جعفریہ کالونی میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا ،ساتھیوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی شور مچا دیا ،پولیس کے پہنچنے تک حماد وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے حماد کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ۔یاد رہے کہ حماد اظہر نو مئی حملہ کے مقدمہ میں اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”بلا نہیں تو کیا ہوا ،لوگ عمران خان کو جانتے ہیں “توہین الیکشن کمیشن کیس میں ممبر کے پی کے ریمارکس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں