nawaz

ملک کو ترقی دلانے پر ہتھکڑیاں لگا دی گئیں،جیل میں ڈال دیا لیکن ہمت نہیں ٹوٹی ،نواز شریف

ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر مجھے ہتھکڑیاں لگا دی گئیں ،جیل میں ڈال دیا گیا لیکن میری ہمت آج بھی قائم ہے ۔
ننکانہ صاحب میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آج غریبوں کو مشکل میں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ،ہی کوئی مہنگائی سے تنگ ہے ،بجلی اور گیس کے بل جمع کرانا مشکل ہو چکا ہے ،مجھے نکال کر ملک سے دشمنی کی گئی ،آج نوجوانوں کی بڑی تعداد بیروزگار ہے ،ملک کی ترقی کے دشمنوںنے ہمیں کام نہ کرنے دیا اور حکومت سے نکال کر عوام کا یہ حال کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں ؛ چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواہشمند منشور نہیں بتا سکتا،میں نے 10نکاتی منشور خود تیار کیا ،بلاول بھٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں