yasmeen rashid

غریب سے صحت کارڈ چھیننے والو عوام تم سے خود نمٹ لے گی ،یاسمین راشد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف یاد رکھیں کہ میں ڈٹ کر کھڑی ہوں ،غریب سے صحت کارڈ چھیننے والوں سے عوام خود نمٹ لینگے ۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ مقابلہ شیر اور تیر میں نہیں ہے ،بلاول بھٹو نورا کشتی بند کر دیں ،کل تک یہی ن لیگ والے ان کے مامے اور چاچے بنے ہوئے تھے ،عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گی ۔

یہ بھی پڑھیں : حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ،پی ٹی آئی رہنما فرار میں کامیاب ،2ساتھی گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں