shah mehmud

شاہ محمود کی پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست ،دفعہ 144کو نئی انتقامی کارروائی قرار دیدیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دفعہ 144کا نفاذ انتقامی کارروائیوں کا جواز ہے ،جیل سے حق رائے دہی کیلئے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواست دیدی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ دفعہ 144کا نفاذ ہوا تو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیسے جلسے کریگی ،ہم عوام کی عدالت پر انحصار کرتے ہیں ،شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے جسے نبھانے میںوہ ناکام نظر آتا ہے ،ایران کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوشش مثبت اقدام ہے ،ایران کو بھی انتہائی اقدام اٹھانے سے پہلے سفارتی حل کی جانب جانا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں : حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ ،پی ٹی آئی رہنما فرار میں کامیاب ،2ساتھی گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں