لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں نمونیہ کے باعث صورتحال سنگین تر ہو گئی ،مزید 12بچے بیماری کی بھینٹ چڑھ گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک دن میں نمونیہ کے مزید 1077نئے مریض سامنے آ ئے ہیں،ابتک مرنے والے بچوں کی تعداد 220تک پہنچ چکی ہے ۔طبی ماہرین نمونیہ پھیلنے کی وجہ سخت سردی اور سموگ کو قرار دے رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور میں گھات لگا کر فائرنگ، سرکاری افسر قتل