لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے پنجاب میں دفعہ 144لگانے کی حقیقت بیان کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں یاسمین راشد نے کہا کہ پوری کوشش کے باوجود لاڈلے کے جلسے میں عوام نہیں آ رہے اس لیے پنجاب میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے ،ہم نے عوام کی خدمت کی ،صحت کارڈ دیے ،احساس پروگرام شروع کیا ،مسافر خانے بنوائے ،بلاول بھٹو ہمارے ووٹ مانگنے کے بجائے اپنی کارکردگی پر ووٹ کیوں نہیں مانگتے ،پیپلز پارٹی نے کراچی کا جو حال کیا ہے اس سے سب آگاہ ہیں ۔
![yasmeen rashid](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/yasmeen-rashid-4-940x480.jpg)