عمران خان کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس موصول

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے بھیجا گیا کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات چھپانے کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوگیا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کی نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو گزشتہ روز بھجوایا گیا تھا۔ ریفرنس میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے لیے تحائف اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیے اور نہ ہی انہوں نے تحائف بھیجنے کی رقوم کی تفصیلات گوشواروں میں جمع کرائیں۔سپیکر نے ریفرنس کی فوری سماعت کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم نے آرٹیکل63 کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کیا تھا،پی ڈی ایم کی جانب سے دائر ریفرنس میں بھی استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں