چونیاں (مانیٹرنگ ڈیسک) پرانی دشمنی کا شاخسانہ ،عدالت کے احاطے میں ہتھکڑی لگے3 ملزمان فائرنگ کر کے مار ڈالے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چونیاں میں مخالفین نے پیشی پر آنے والے ہتھکڑی لگے ملزمان پر فائرنگ کر دی ،گولیاں لگنے سے تین ملزمان مارے گئے جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم ارشد موقع سے فرار میں کامیاب ہو گیا تاہم اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ۔
![3 murder](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/3-murder-5-940x480.jpg)