imran khan

عمران خان کی اڈیالہ سے الیکشن پر پوری نظر،امیدواروں کو اتوار کو بھرپور کیمپئین کی ہدایت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف کی جیل میں بیٹھ کر الیکشن کے عمل پر پوری نظر ،عوام کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کی ہدایت جاری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے وکیل علی ظفر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی الیکشن کے پورے عمل پر پوری نظر ہے ،وہ تمام معاملات کو گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں ،انہوں نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ8فروری کو ہاہر نکلیں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں،پارٹی امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ اتوار کو باہر نکلیں اور بھرپور انتخابی کیمپئین کریں ۔علی ظفر نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینا آئین کا تقاضہ ہے

یہ بھی پڑھیں : راجہ کی آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست ، لاہور ہائیکورٹ بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں