marium nawaz

وہ دیکھیں اورنج ٹرین جا رہی ہے،یہی نواز شریف کا منشور ہے ،مریم نواز

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک شخص کہتا ہے کہ نواز شریف نے ابھی تک منشور نہیں دیا ،نواز شریف ہر وقت غریب کے مسائل حل کرنے کا سوچتا ہے ،اس کا منشور اس کے کام ہیں ۔
لاہور میں حلقہ این اے 119میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پہلی بار الیکشن لڑ رہی ہوں لیکن آپ سے پرانا تعلق ہے ،ووٹ صرف ایک پرچی نہیں ہوتا اس سے نسلوں کی ترقی جڑی ہوتی ہے ،نواز شریف پر تنقید کرنے والے اپنے 15سال کے صوبائی دور میں کوئی 15منصوبے ہی بتا دیں ،جنہیں نواز شریف کا منشور نظر نہیں آتا وہ اورنج ٹرین کو دیکھ لیں ۔

یہ بھی پڑھیں : راجہ کی آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف درخواست ، لاہور ہائیکورٹ بینچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں