گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شیر کی شکار کیلئے باہر نہ نکلنے کی کوئی تو وجہ ہے ،جو کہتے تھے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا کوئی وجود نہیں رہا آج وہ خوفزدہ نظر آتے ہیں ۔
گجرات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے مخالف گھر سے باہر نہیں نکل رہے ،چوتھی بار وزیراعظم بننے کی خواہش رکھنے والا ابھی تک منشور ہی سامنے نہیں لا سکا ،ابھی تک صرف پیپلز پارٹی ہی اپنا منشور سامنے لائی ہے ،ہم نے صوبہ سندھ میں وہ کام کیے ہیں ان کا یہ لوگ تصور بھی نہیں کر سکتے ،میں نے اپنا عوامی معاشی منشور خود تیار کیا ہے ۔
![bilawal in gujrat](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/bilawal-in-gujrat-940x480.jpg)