ممنوعہ فنڈنگ کیس،اسد قیصر،عمران اسماعیل اور محمود الرشید طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما وں اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل ،صوبائی وزیر پنجاب میاں محمود الرشید کو 11 اگست کو طلب کرلیا۔
وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھا دیا ہے۔ مانیٹرنگ ٹیم پشاور، لاہور،کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زونل انکوائری ٹیم سے کورڈنیشن کرے گی۔ذونل کمیٹیاں تحریک انصاف کے ااثاثوں کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کریں گی۔ انکوائریاں پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 کے تحت کی جائیں گی۔مانیٹرنگ ٹیمز 5 ممبران پر مشتمل ہو گی جس کی سربراہی ڈائریکٹر ٹریننگ اطہر وحید کریں گے۔ باقی ممبران میں خالد انیس، خواجہ حماد، چوہدری اعجاز اور اعجاز احمد شیخ شامل ہوں گے۔اس سے پہلے سابق سپیکر اسد قیصر کو بھی ایف آئی اے نےطلب کیا ہے۔ اسد قیصر کو پشاور خیبرپختواہ میں 11 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر سے ایف آئی اے نے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات مانگیں ہیں، جس کے لیے انہیں نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد قیصر انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور اِن دو بینک اکاونٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔
دوسری طرف پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق گورنر عمران اسماعیل اور سیما ضیا کو طلب کرلیا ہے۔ایف آئی اے نے سیما ضیا کو 12 جب کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو 15 اگست کو طلب کیا ہے جہاں 5 رکنی کمیٹی تحقیقات کیلیے ان کے بیانات قلمبند کرے گی۔تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سیل رابعہ قریشی ہیں جب کہ ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رو¿ف شیخ بھی شامل ہیں۔کمیٹی تحقیقات کی تفصیلات ہیڈ کوارٹر میں قائم کمیٹی سے شیئر کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے زیراستعمال 4 اکاو¿نٹ سے تحقیقات کیلئے باضابطہ اجازت لے لی ہے۔ پی ٹی آئی کے زیر استعمال 3 بینک اکاو¿نٹ ایچ بی ایل اور ایک اکاو¿نٹ بینک اسلامی کا ہے۔ یہ تحقیقات پی ٹی ا?ئی سندھ، ویمن ونگ، پی ایس 113 اور ایک اکاو¿نٹ کیخلاف کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کا کہنا ہے ہمیں ایف آئی اے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات کے بعد ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے ملک بھر میں متحرک ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں