نیویارک(بزنس ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں ہیں جس کے بعد مختلف ممالک کی مقامی منڈیوں میں بھی آئندہ ہفتوں اثر دیکھے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطی میں جاری تنازعہ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قمیتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے اور جمعہ کو ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ فیوچر 0.39فیصد کی کمی سے 82.12ڈالر فی بیرل پر آگیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت 41سینٹ یا 0.5فیصد گر کر 76.95ڈالر پر آگئی۔
