راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں سائفرکیس کی سماعت ،شاہ محمود نے سٹیٹ ڈیفنس کونسل سے فائل لے کر دیوار پر دے ماری ۔
نجی ٹی وی کے مطابق خصوصی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت شروع کر دی ،وکلا صفائی کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور تیسری با رحاضری یقینی بنانے کی مہلت دیدی ۔عدالت کی جانب سے عمران خان اور شاہ محمود کے وکلا کے حاضر نہ ہونے پر سٹیٹ ڈیفنس کونسل مقررکر دیا ،شاہ محمود نے اس پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سرکار کی جانب سے دیے گئے وکیل صفائی سے فائل چھین کر دیوار پر دے ماری ،عمران خان کی بھی جج سے تلخ کلامی ہوئی ۔جج نے شاہ محمود کو بھی بدتمیزی پر وارننگ دی ۔
یہ بھی پڑھیں : عام انتخابات میں 12دن باقی ، جلسے ریلیاں ،سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی