لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آ ج رات سے بارشوں کی پیش گوئی ،محکمہ نے الرٹ جاری کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بارشوں جا سبب بننے والی ہوائیں مغربی علاقوں میں داخل ہو گئیں ،پی ڈی ایم نے دونوں صوبوں میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے ،آج رات سے 31جنوری تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی گئی ہے ۔راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،لاہور ،نارووال منڈی بہاﺅالدین اور دیگر شہروں میں بارش کا امکان بتایا گیا ہے ۔ملک کے شمالی علاقوں میں برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : نمونیامزید 7بچوں کی زندگیاں نگل گیا