لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے شریف خاندان سے تمام اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بلیو بک کے پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، شریف خاندان کی رہائش گاہوں، دفاتر اور ذاتی سیکیورٹی پر 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ شاہی خاندان کو صرف بلیو بک کے پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی دی جائے گی، پنجاب پولیس کے 500 سے زائد اہلکاروں کی واپسی کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔