اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر فواد چوہدری پر مالی فراڈ کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں50 لاکھ روپے کے مالی فراڈ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، فواد چوہدری کو جج محمد سہیل کے سامنے پیش کیا گیا۔دوران سماعت وکیل کی استدعا پر فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھول دی گئی اور انہیں اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دیدی گئی ۔ عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ 10 فروری مقرر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب پولیس کوالیکشن ڈیوٹی کیلئے بھاری فنڈز جاری