imran to court

سیٹھی کہتا ہے سائفر میں 5فروری تک سزا ہو جائیگی ،عدالت بلا کر پوچھے معلومات کہاں سے ملی ،عمران

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں جج، جیوری اور پراسیکیوشن سب ایک ہیں، یہ میچ فکس ہے ،نجم سیٹھی کہتاہے کہ 5 فروری سے قبل مجھے سزا ہو جائے گی، عدالت اسے بلاکر پوچھے اسے یہ معلومات کہاں سے ملی ۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ بدترین کریک ڈاون جاری ہے، عوام کا آزادی سے رہنے کا بنیادی حق چھینا جا رہا ہے، بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، میرے وکلا الیکشن لڑ رہے ہیں اس لیے آج عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ہم کیس پوری طرح سے لڑیں گے۔ میرا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل جاری ہے جبکہ نواز شریف کو ریلیف مل رہا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کے حوالے سے سب جھوٹ بول رہے ہیں، نواز شریف کی ایک ہی امید ہے کہ اسے ویگو ڈالہ الیکشن جتوائے لیکن عوام اسے نہیں جیتنے دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اڈیالہ جیل میں گرماگرمی کا ماحول ،شاہ جی کی جلالی،خان کی جج سے تلخ کلامی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں