کراچی(شوبز ڈیسک ) پاکستانی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاصم رضا نے اداکارہ یمنی زیدی کا بوسہ دیدیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، یہ بوسہ یمنی کی ڈیبیوفلم ’نایاب‘ کے پریمئر کے موقع پر دیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق پریمیئر کے اختتام پر جہاں سب ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کررہے تھے تو اسی دوران پروڈیوسر عاصم رضا نے بے تکلفی کا مظاہرہ کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیاکہ عاصم رضا اداکارہ یمنی کے منہ پر دو بار بوسہ دیتے ہیں اور پھر انہیں گلے لگا لیتے ہیں۔ یمنی زیدی اور عاصم رضا کا ایک دوسرے کے ساتھ یوں بیتکلف ہونا سوشل میڈیا صارفین کا ایک آنکھ نہ بھایا اور صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے دونوں شوبز شخصیات پر سخت تنقید کی۔