supreme court

”صحافیوں اور عوام کو تنقید کی اجازت ہے “عدالت کا ایف آئی اے کو نوٹس واپس لینے کا حکم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو صحافیوں کو جاری نوٹس واپس لینے کا حکم دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے تنقید کی بناپر صحافیوں کو جاری نوٹس نوٹسز فوری واپس لینے کا حکم جاری کر دیا ، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ٓگالم گلوچ الگ بات ہے لیکن ایف آئی اے محض تنقید کی بناپرکوئی کارروائی نہ کرے۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ کسی صحافی کے خلاف تنقید پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔چیف جسٹس نے کہا کہ تنقیدکو روکنا غلط ہے کیونکہ آزادی صحافت آئین میں ہے، میرا مذاق اڑائیں مجھے کوئی فکر نہیں لیکن عدلیہ کا مذاق اڑائیں گے تو ملک کا نقصان ہوگا۔ سپریم کورٹ پر تنقید ضرور کریں لیکن کچھ آئینی حدود بھی ہیں، صحافی عدالتی فیصلوں پر تنقید کریں لیکن کسی کو تشدد پر اکسانے یا انتشار پھیلانے کا معاملہ الگ ہے، کسی بھی صحافی یا عام عوام کو بھی تنقید کرنے سے نہیں روک سکتے، سپریم کورٹ بارے تنقید پر کوئی بارے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق گورنراورپی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر کوگرفتارکرلیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں