کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں پیپلز پارٹی اور متحدہ کے کارکنوں میں مسلح تصادم ،ایک کارکن مارا گیا ،دو زخمی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ناظم آباد نمبر دو ملٹی چوک پر دونوں سیاسی جماعتوں میں مسلح تصادم ہو ا ،علاقہ فائرنگ سے گونج اٹھا ،ایک کارکن فراز گولی لگنے سے مارا گیا ،مقتول کا تعلق ایم کیو ایم سے بتایا گیا ہے ۔مشتعل افراد نے دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی ۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کی وزارت خارجہ آمد،پاکستانی ہم منصب سے ون آن ون ملاقات