اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کیخلاف اسد قیصر کی نظر ثانی درخواست خارج کر دی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے وکیل نعیم بخاری پیش ہوئے ،کیس کے دوران ججز صاحبان نے اہم ریمارکس دیے ،جسٹس منیب اختر نے کہا کہ سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کے اختیارات عام نہیں ہوتے ،وہ محض افسران نہیں ہوتے ،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ وہ قانون دکھا دیں جس کے تحت سپیکر یا ڈپٹی سپیکر کو اختیارات دیے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا مسلح تصادم ،ناظم آباد میدان جنگ بن گیا ،ایک ہلاک2زخمی