ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کا اب کوئی بہانہ نہیں رہا ، 8فروری کو الیکشن ہر صورت ہونگے ۔
ڈی آئی خان میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام تکلیف میں ہوں تو پیپلز پارٹی انہیں اکیلا نہیں چھوڑتی ،ہمارا ملک ایک بار پھر خطرے میں ہے ،پی پی کے جیالے میدان میں آ گئے ہیں وہ ملک کی حفاظت کریں گے ،آٹھ فروری کو تیروں کی بارش ہو گی ،اب الیکشن میں تاخیر کا کوئی بہانہ نہیں رہا ،اگر ہمیں حکومت ملی توڈی آئی خان میں خواتین کی یونیورسٹی بناﺅں گا ۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی روپوش رہنماﺅں کی جائیداد قرقی کا حکم