cypher chor

سائفر کا اصل چور کون تھا ؟عمران خان نے عدالت میں انکشاف کر دیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی تحریک انصاف نے عدالت کو سائفر کے اصل چور کے نام کا انکشاف کر دیا ۔
سائفر کیس میں دیے گئے 342کے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کی حفاظت کی ذمہ داری مجھ پر عائد نہیں ہوتی تھی، میرے ایک اے ڈی سی نے باجوہ کے ایما پر سائفر چوری کیا، اصل سائفر میرے پاس تھا ہی نہیں جو لہرایا تھا وہ سائفر کی پیرا فریزڈ کاپی تھی۔ سائفر وزیراعظم آفس میں تھا اور سیکیورٹی کی ذمہ داری ملٹری سیکٹری، پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری پروٹوکول پر عائد ہوتی تھی جو وزیراعظم ہاو¿س کی سیکیورٹی کے ذمہ دار تھے، میرے ساڑھے تین سال کے دوران یہ واحددستاویز ہے جو وزیراعظم آفس سے غائب ہوا، یہ پہلا موقع تھا جب میں ملٹری سیکٹری سے ناراض بھی ہوا، میرے اے ڈی سی میں سے ایک نے جنرل باجوہ کے ایما پر سائفر چوری کیا ،ملٹری سیکٹری نے انکوائری کے بعد بتایا کہ سائفر کے حوالے سے کوئی کلیو نہیں ملا۔عمران خان نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کو سازش کے ذریعے ہٹادیا گیا، جنرل باجوہ اور امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو اس سازش میں شامل تھے، میری حکومت گرانے کے لیے سازش اکتوبر 2021میں ہوئی جب جنرل باجوہ نے آئی ایس آئی چیف جنرل فیض کو تبدیل کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی روپوش رہنماﺅں کی جائیداد قرقی کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں