ali zafar

ہمارے ہائیکورٹ جانے کی اطلاع پرصبح صبح ہی فیصلہ سنا دیا ،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا ہے کہ جب انہیں اطلاع ملی کہ ہم ہائیکورٹ جا رہے ہیں تو صبح صبح ہی فیصلہ سنا دیا ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فیصلہ جلد بازی میں سنایا گیا ،احتساب عدالت میں وکلا کو جرح کی اجازت بھی نہیں دی گئی ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گواہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ،ملزم کا بیان قلمبند کیے بغیر فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا ،توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے کیخلاف بھی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے جس میں احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی متفرق درخواست کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : بشریٰ بی بی بھی توشہ خانہ کیس میں گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں