اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف وکیل اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا دینے کا مقصد ووٹر کو بددل کرنا ہے ،اب ووٹرز کا امتحان ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو دی جانے والی سزائیں ہائیکورٹ سے معطل ہو جانی ہیں کیونکہ سزائیں دیتے وقت ملزم کو حق دفاع سے محروم رکھا گیا ،پراسیکیوشن کے وکلا کو ملزم کا وکیل مقرر کر دیا گیا ،ملزم کا 342کا بیان لیے بغیر سزا سنائی گئی ،سائفر کیس میں دی گئی سزا کے ملکی معیشت پر برے اثرات پڑیں گے ،آٹھ فروری سے پہلے اپیلوں کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ بشریٰ بی بی بھی توشہ خانہ کیس میں گرفتار