پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسد قیصر سمیت 8سابق ارکان اسمبلی کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت اور دیگر فریقین سے 20فروری تک جواب طلب کرلیا ،عدالت نے درخواست گزاروں کے نام شیڈول فور میں شامل کرنے کی سفارش پر عملدرآمد روک دیا ،جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مبنی دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
یہ بھی پڑھیں : ”وکلا برادری نا انصافی کے ساتھ کھڑی ہے “حامد خان نے عطا تارڑ کو کھری کھری سنا دیں