ملا کنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کو سزا ملنے پر جشن نہیں منائیں گے کیونکہ ہم جمہوریت پسند ہیں،انکی اہلیہ کی گرفتاری پر افسوس ہے ،وہ مکافات عمل کا شکار ہیں ۔
ملا کنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم کو سزا ملنے پر مخالف جشن منا رہے ہیں ،نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنے توپرانی سیاست ہی کریں گے ،انہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرا لگایا کیا وہ ووٹ کو عزت دلا سکے ،بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو امید دلائی مگر پھر یو ٹرن کی سیاست شروع کر دی ،نواز شریف نے بھٹو کی بیٹی کیخلاف جعلی کیسز بنائے تھے ،نفرت اور تقسیم کی سیاست کو روکنا ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں : ”غربت نہیں غریب مکاﺅ “بجلی 5روپے 62پیسے مہنگی