اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی الیکشن کی کال ،پولیس نے پارٹی دفاتر کا گھیراﺅ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمرایوب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرکہا ہے کہ ان کی جماعت کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں چاروں صوبوں میں ممبران کو میٹنگ کے لیے کال کیا گیا تھا تاہم اسلام آباد اور کوئٹہ میں ان کی جماعت کے دفتروں کو پولیس نے اپنے حصار میں لیا اور ممبران کو دفتر میں آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ عمر ایوب نے پولیس کی جانب سے پارٹی رہنماو¿ں کو انٹرا پارٹی الیکشن میں روکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اے این پی کو جرمانہ ادا کرنے پر انتخابی نشان دے دیا ہے جبکہ انہوںنے انٹرا پارٹی الیکشن بھی نہیں کروائے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ”بانی پی ٹی آئی کو سزا پر جشن نہیں منائیں گے “بلاول کا جمہوریت پسند ہونے کا دعویٰ