اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کل سہ پہر تین بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ،اجلاس میں وزیر داخلہ ،سیکرٹری داخلہ اور چیف سیکرٹریز کو طلب کر لیا گیا ،ہنگامی اجلاس میں بلوچستان اور کے پی کے آئی جی اور حساس اداروں کے حکام شریک ہونگے ،الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں فائرنگ، آزاد امیدوار ریحان زیب قتل